پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،20 جولائی 2021
07:12 PM, 19 Jul, 2021
بھارت کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی کوششوں کے انکشاف پر اعلیٰ حکام نے مشاورت مکمل کرلی، بین الاقوامی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت نے اسرائیلی ہیکنگ سافٹ وئیر سے ہزاروں افراد کی جاسوسی کی۔ پاکستان میں بھی اعلیٰ شخصیات کی جاسوسی کی کوشش کی گئی موسم کی خرابی آڑے آگئی۔ وزیراعظم عمران خان مظفر آباد روانہ نہ ہوسکے۔ مظفر آباد جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ پی آئی اے کا طیارہ 7 لاکھ ویکسین ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا این سی او سی کی ہدایات کے مطابق ویکسی نیشن سینٹرز صرف عید کے پہلے روز بند ہوں گے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 20 جولائی سے 22 جولائی تک عید الاضحی کی چھٹیاں دی جا رہی ہیں بلوچستان کے شہر لونی کے علاقے جنگل صدوزئی میں بیٹے کی فائرنگ سے والدہ اور والد جاں بحق