ڈالر کی قدر میں اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

06:24 AM, 19 Jul, 2022

احمد علی
کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ڈالر 221 روپے کا ہوگیا. آج دن کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک ڈالر5 روپے 80 پیسے مہنگا ہوگیاہے ،جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 221 روپے کا ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا۔
مزیدخبریں