22 جولائی کووزارت اعلیٰ ملنا اتنا آسان نہیں ہوگا، رانا ثنا ء اللہ

07:31 AM, 19 Jul, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 22 جولائی کووزارت اعلیٰ ملنا اتنا آسان نہیں ہوگا،5 لوگ غائب ہوئے تو پرویز الہی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے پھریں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو بلیک میل کرکے اپنی بات منوانا چاہتا ہے، اس قسم کی گفتگو فارن فنڈنگ کیس کی وجہ سے کی جارہی ہے۔ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کہتے ہیں پنجاب میاں نوازشریف کا ہے، اگلے الیکشن میں ثابت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 22 جولائی کووزارت اعلیٰ ملنا اتنا آسان نہیں ہوگا،5 لوگ غائب ہوئے تو پرویز الہی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے پھریں گے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی 5 ایم پی ایز کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے، ممبروں کا اٹھایا جانا اور خرید وفروخت جمہوریت کےتابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری پروز الٰہی نئے وزیراعلی پنجاب ہوں گے، ڈالر کی تیزی سے بڑھتی قیمت، تباہ حال معیشت کی کسی کو فکر نہیں، سیاسی استحکام نہ آیا تو جھاڑو پھر جائے گا۔
مزیدخبریں