'رانا ثنا اللہ ،عطا تارڑ کے پنجاب داخلے پر پابندی لگا سکتے ہیں'

08:42 AM, 19 Jul, 2022

احمد علی
اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ 22 جولائی کو پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی، 23 جولائی کو رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے پنجاب داخلے پر پابندی لگا سکتے۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز حکومت اب وینٹی لیٹر پر ہے، شہباز شریف بڑے دل کامظاہرہ کریں ، فیصلہ کریں آگے کیسے بڑھنا ہے۔ زرداری صاحب کو بھی پتہ ہے اب ن لیگ کی حکومت نہیں چل سکتی۔ آصف زرداری کبھی بھٹو کیساتھ کھڑے نہیں ہوئے، ن لیگ کیساتھ کیا ہوں گے، آصف زرادری چاہتے ہیں سندھ میں ان کی حکومت رہنی چاہیے۔ فوادچودھری نے کہا کہ صدراعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں تو حکومت نمبر پورے نہیں کر پائے گی ۔ اگر شہبازشریف انتخابات کا اعلان کریں گے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 جولائی کو پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی، 23 جولائی کو رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے پنجاب داخلے پر پابندی لگا سکتے۔ فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب میں ہمارے اراکین سے ن لیگ نے رابطہ کیا اور بھاری رقم کی آفر کی۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس صرف چند دن ہیں، چیف الیکشن کمشنر فیصلہ کر لیں خود جائیں گے یا ہم بھیجیں، سیاسی جماعتوں کونیا چیف الیکشن کمشنر بنانے کا موقع دیا جائے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن کی ترجمانی کی۔ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے کے ساتھ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کابھی فیصلہ ہونا چاہیے۔
مزیدخبریں