مجھے ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا ،اداکار شان کا انکشاف

11:21 AM, 19 Jul, 2022

احمد علی
لالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شان شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اُنہیں ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔ اداکار نے سوشل میڈیا پر 2 تصاویر شیئر کیں ہیں کہ جن میں سے پہلی تصویر میں اُنہیں پنجاب پولیس سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ گاڑی میں بیٹھے ہیں اور دکھایا گیا ہے کہ اداکار نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ 2 گھنٹے تک اپنا ووٹ تلاش کرنے کے باجوود بھی میں ووٹ کاسٹ نہیں کر سکا اور 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد میں بالآخر وہاں پہنچا جہاں میرا ووٹ رجسٹرڈ تھااور 4 بج کر 50 منٹ پر مجھے ووٹ ڈالنے کے حق سے روک دیا گیا ، پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک تھا، یہ ہے عوام کے ووٹ کی اصل قیمت 5 منٹ۔
مزیدخبریں