عدالت نے دعا زہرا کو دارالامان لاہور میں بھیجنے کا حکم دے دیا

11:28 AM, 19 Jul, 2022

احمد علی
ضلع کچہری لاہور ، عدالت نے دعا زہرا کو دارالامان لاہور میں بھیجنے کا حکم دے دیا. عدالت نے دعا زہرا کے بیان کی روشنی میں دارلامان بھیجنے کا حکم دیا ، دعا زہرا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جان کو خطرہ ہے دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، عدالت مجھے دارالامان بھیجنے کا حکم دے . مجسٹریٹ رضوان احمد کی جانب سے دعا زہرا کی استدعا قبول کرتے ہوئے دعا زہرا کو لاہور کے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے دعا زہرا کو اس کی مرضی سے جانے کی اجازت دے دی تھی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کیس کے تفتیشی افسر نے پولیس سرجن کراچی کے دفتر سے ملنے والی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی ہے ، سول اسپتال کراچی کے شعبہ ریڈیو لوجی اور ڈکٹروں کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا تھا کہ دعا زہرا کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت کے سامنے یہ بات آئی کہ دعا زہرا کو اغوا کیا یا یرغمال نہیں بنایا گیا، اس نے ظہیر احمد سے شادی کی۔ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ درخواست گزار اور اس کے وکیل کا موقف تھا کہ دعا زہرا نابالغ اور اس کی عمر 14 سال سے کم ہے لیکن درخواست گزار کا دعویٰ میڈیکل رپورٹ کے برعکس ہے۔
مزیدخبریں