مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم "وزیر اعظم نواز شریف" کے سلوگن کیساتھ چلائی جائے گی، ذرائع
04:30 PM, 19 Jul, 2023
اسلام آباد: پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم "وزیر اعظم نواز شریف" کے سلوگن کے ساتھ چلائی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے لئے سلوگن سامنے آ گیا ہے، پارٹی کی اعلی قیادت کی سفارشات پر سلوگن کی منظوری دے دی گئی، نواز شریف نے اعلی لیگی قیادت کی سفارشات پر انتخابی مہم کے ابتدائی خدوخال کی بھی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم "وزیر اعظم نواز شریف" کے سلوگن کے ساتھ چلائی جائے گی، پارٹی کے نئے سلوگن کے ساتھ جارحانہ انتخابی مہم چلائی جائے گی، اسی نعرے کے تحت نئے پارٹی نغمے و ترانے بھی تیار کروائے جائیں گے، نئے پارٹی نغموں و ترانوں کی بھی بھرپور تشہیر کروائی جائے گی،انتخابی مہم کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے گا، انتخابی مہم کے لئے مختلف اشتہاری فرموں کی خدمات بھی لی جائیں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے قومی اسمبلی کی 125 نشستوں کے حصول کا ہدف بھی مقرر کر دیا گیا، پنجاب اسمبلی کی کم از کم 200 نشستیں حاصل کرنے کا بھی ہدف مقرر کیا گیا ہے، بھرپور اور جارحانہ انتخابی مہم کے دوران نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان ہے۔