سونا 5400 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا
06:28 PM, 19 Jul, 2023
کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونا 5400 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 5400 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4630 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 1 لاکھ 94 ہزار 102 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافہ سے 1973 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 6200 روپے اضافہ ہوا تھا۔