سائفر معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سیکریٹ ایکٹ کی کارروائی ہوگئی، عطااللہ تارڑ

09:00 PM, 19 Jul, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سائفر معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سیکرٹ ایکٹ کی کارروائی ہو گی ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کو لہرانا، گھمانا سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، وزیر اعظم کے حلف کی بھی خلاف ورزی کی گئی، نیازی کے متعمد خاص پرنسپل سیکرٹری نے انہیں مجرم قرار دیا، سائفر کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا، اب یہ قانون کی گرفت میں آچکے ہیں ان کا بچنا مشکل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فی الفورٹرائل چلایا جائے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ سائفر کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو ہدایت جاری کر دی ہیں ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی، کیس میں گرفتاری بھی مطلوب ہوگی، معاملے پر عدالت نے حکم امتناع واپس لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سائفر کو اپنے قبضے میں رکھنا غیر قانونی ہے، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کیس کا چیئرمین پی ٹی آئی جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا ماضی، حال داغدار اور مستقبل تاریک ہے، آپ سے قوم کی ایک ایک پائی نکلوا کر دم لیں گے، 164 کا بیان اعظم خان نے مجسٹریٹ کے سامنے دیا ہے، یہ کیس آفیشل سیکرٹ کی عدالت میں جائے گا، ٹرائل شروع ہونے سے پہلے 164 کے بیان سے کیس زیادہ لمبا نہیں چلے گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اعظم خان کو بطور پرنسپل سیکرٹری مجبور کیا۔
مزیدخبریں