جنوبی وزیرستان میں دھماکا، 2 جاں بحق

11:23 AM, 19 Jul, 2024

ویب ڈیسک : جنوبی وزیرستان کے وانا بازار امن چوک میں گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے وانا بازار امن چوک میں دھماکا ہوا ہے، جہاں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد سے سابقہ امن کمیٹی کے رکن عین اللہ کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد راہگیر تھے جبکہ گاڑی میں سوار 4 افراد بھی زخمی ہوئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں