الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

03:49 PM, 19 Jul, 2024

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو روز تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ 

اس سے قبل گزشتہ روز اجلاس بنا کسی فیصلے کے مؤخر کردیا گیا تھا۔ تاہم آج کے اجلاس میں قانونی ماہرین سے رائے لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ 

الیکشن کمیشن نے لیگل ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کے کسی نقطے پر عمل درآمد میں رکاوٹ ہے تو فورا نشاندہی کریں۔  اگر کوئی رکاوٹ ہے تو مزید رہنمائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔ 

الیکشن کمیشن اعلامیے میں ایک سیاسی جماعت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو مسلسل اور بے جا تنقید کا نشانہ بن بنانے پر شدید مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔ 

مزیدخبریں