گلوبل ٹی 20 لیگ کینیڈا: بابراعظم،شاہین آفریدی اور رضوان کو این او سی نہ مل سکا

04:29 PM, 19 Jul, 2024

ویب ڈیسک: گلوبل ٹی 20 لیگ کینیڈا کیلئے بابراعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو این او سی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابراعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو گلوبل ٹی 20 کے لیے این او سی ملنے کا امکان نہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا جائے گا۔

پی سی بی تینوں فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لیے پالیسی کے تحت این او سی نہیں دے گا۔ پی سی بی آل فارمیٹ پلئیرز کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی دینے کے حق میں نہیں۔ 

یاد رہے کہ حال ہی میں نسیم  شاہ کو بھی آل فارمیٹ پلئیر کی وجہ سے دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی نہیں ملا تھا۔  گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کو آئی سی سی کی جانب سے بھی تاحال  منظوری نہیں ملی۔ کئی ایک معاملات کی وجہ سے آئی سی سی نے لیگ کی منظوری روکی ہوئی ہے۔

لیگ کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کے این او سی کا باقاعدہ فیصلہ ہو گا۔ محمد عامر، محمد نواز، آصف علی اور افتخار احمد کے بھی لیگ میں معاہدے ہیں۔ آئی سی سی سے منظوری نہ ہونے کی وجہ سے باقی کھلاڑیوں کوبھی این او سی جاری نہیں ہو سکے ہیں۔

مزیدخبریں