چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹربیونلز کو تبدیل کرنے سے انکار

06:26 PM, 19 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم  نے   چیف الیکشن کمشنر کا جواب دیا ہے کہ  ٹربیونلز کام کررہے ہیں تبدیل نہیں کرسکتے ۔

الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل  کے معاملے پر   چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم ڈٹ گئیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے  ٹربیونلز کو تبدیل کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم  نے   چیف الیکشن کمشنر کا جواب دیا ہے کہ  ٹربیونلز کام کررہے ہیں تبدیل نہیں کرسکتے ۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم ساتھی ججز کے ساتھ کھڑی ہو گئی ۔ان کا کہنا ہے کہ  8ججز میں سے کسی کو تبدیل نہیں کر سکتے، حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

مزیدخبریں