پارلیمنٹ لاجز سے ہندو ڈرائیور کی لاش برآمد
08:08 AM, 19 Jun, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں اقلیتی رکن قومی اسمبلی کے کمرے سے اس کے ڈرائیور کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے ٗ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں اقلیتی رکن قومی اسمبلی لال چند کے کمرے سے اس کے درائیور سنتوش کمار کی لاش ملی ہے ٗ سنتوش کمار کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی ٗ اس کے گلے میں لوہے کی زنجیر تھی ۔پولیس کے مطابق ابھی اس موت کے حوالے سے کوئی بھی بات نہیں کی جا سکتی ٗ تفتیش جاری ہے اور اس سلسلہ میں پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ٗ ابتدائی طور پر یہ معلوم کرنا ہے کہ سنتوش کمار کمرے میں کب آیا اور اس کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ابھی یہ قیاس کرنا بھی قبل از وقت ہو گا کہ سنتوش کمار کی وجہ خود کشی ہے یا کسی جرم کا نتیجہ۔