’’ اپوزیشن لیڈر کیساتھ جو ہوا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی‘‘
10:21 AM, 19 Jun, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہ خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو اپوزیشن لیڈر کیساتھ ہوا اسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ٗ سپیکر کی موجودگی میں کبھی اپوزیشن لیڈر پر حملے نہیں ہوئے ٗ وزیراعلی بلوچستان جس طرح راستہ بنا کر اسمبلی گئے ویسے ہی گھر جائیں ٗ وزیراعلی بلوچستان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ملک میں اتحاد کی بات کرتے ہیں ٗسب صرف یہ کہتے ہیں کہ ملک آئین کے مطابق چلائے جائے ٗ اس سے بڑی فتح کسی سیاستدان کی نہیں ہو سکتی ٗ بجٹ میں اپوزیشن ہمیشہ احتجاج کرتی ہے ٗ قومی اسمبلی میں جو ہوا اس سے کم شدت کا احتجاج کبھی نہیں ہو ۔انہوں نے کہا کہ کل بلوچستان اسمبلی میں جو ہوا اس پر پی ڈی ایم اور اپوزیشن کو بہت خدشات ہیں ٗ جس طرح پولیس ایکشن ہوا، اسمبلی کا گیٹ توڑا گیا اسکی کوئی مثال نہیں ٗ تین دن اسمبلی میں بھی دنگل ہوا جو حکومت نے سپیکر کی قیادت میں کرایا ٗ یہ جمہوریت پر وار اور صدارتی نظام کی کوشش ہے ٗ ملک صدارتی نظام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔