سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور فوری گرانے کا حکم دیدیا

02:30 PM, 19 Jun, 2021

شازیہ بشیر

کراچی ( پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے لیے فوری عمل در آمد شروع جائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں نسلہ ٹاور گرانے میں دیر پر حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کا عمل فوری شروع کیا جائے

عدالت کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور خالی کروا کر کمشنر کراچی اپنی تحویل میں لے لیں۔ نسلہ ٹاور کا مالک الاٹیز کو تین ماہ میں اص رقم واپس کرے۔ نسلہ ٹاور کی زمین کو رہائشئ سے کمرشل میں تبدیل کیا گیا۔

شہری حکومت کراچی نے 2007 کو شاہرا فیصل کے رہائشی پلاٹس کو کمرشل کرنے کی منظوری دی۔ پلاٹ نمبر 193 میں سندھی مسلم سوسائٹی کا اضافی 77 مربع گز رقبہ بھی شامل تھا۔ نسلہ ٹاور کی زمین میں 780 سے 1044 مربع گز کا غیر قانونی اضافہ کیا گیا۔

تمام دستاوئزات کے مطابق نسلہ ٹاور کی تعمیر کے لیے سروس روڈ پر قبضہ کیا گیا۔ اوریجنل لیز سے آگے بڑھ کر غیرقانونی تعمیرات کی گئیں۔

مزیدخبریں