سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

03:00 PM, 19 Jun, 2021

شازیہ بشیر

کراچی ( پبلک نیوز) سونا 1000 روپے سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونا 1 ہزار روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ بازار کی جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں دس گرام سونا 858 روپے کمی سے 91 ہزار 992 روپے کا ہوگیا۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت  28 ڈالرز کمی 1764 فی اونس ہوگئی۔

سونا خریدنے کی خواہشمند خواتین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں تاحال بلند ترین سطح پرہیں، سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیئے۔

جبکہ جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی خوش آئند امر ہے اس سے سونے کی تجارت بہتر ہونے میں مدد مل سکے گی۔

مزیدخبریں