لاہور: مسجد کے پیش امام سجدہ کی حالت میں وفات پا گئے

04:30 PM, 19 Jun, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں مسجد کے پیش امام کی روح اس وقت پرواز کر گئی جب وہ سجدہ کی حالت میں تھے۔ یہ واقعہ شہر کے علاقہ ڈیفنس میں پیش آیا۔

ترجمان جامعہ اشرفیہ مجیب الرحمان انقلابی کا کہنا ہے کہ مولانا عمر ابراہیم ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایکس بلاک میں مسجد کے خطیب تھے۔ گزشتہ روز خطبہ جمعہ سے قبل سجدہ کی حالت میں ان کا انتقال ہو گیا۔

 

مسجد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں مولانا عمر ابراہیم نے پہلے سنتیں ادا کیں اور پھر سجدہ میں چلے گئے۔ سجدہ کی حالت سے کافی دیر بعد بھی جب نہ اٹھے تو نمازیوں کو تشویش ہوئی۔ انھوں نے خطیب کو اٹھانا چاہا تو پتہ چلا کہ وہ اب اس جہان میں نہیں رہے۔

مزیدخبریں