کراچی: مالکان کا 21 جون سے شادی ہال کھولنے کا اعلان

05:00 PM, 19 Jun, 2021

احمد علی

کراچی ( پبلک نیوز) شادی ہال ایسوسی ایشن اور تاجر ایکشن کمیٹی نے اکیس جون سے ایس او پیز کے تحت شادی ہالز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شادی ہال ایسوسی ایشن اور تاجر ایکشن کمیٹی نے ہنگامی پریس کانفرنس کی جس میں کہا گیا کہ اگر ہمارے کسی شادل ہال مالکان یا ملازمین کو گرفتار کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

ہنگامی پریس کانفرنس دوران صدر شادی ہال ایوسی ایشن رانا رئیس نے کہا کہ تمام شادی ہالز اکیس جون سے ازخود کھول رہے ہیں۔ اٹھارہ ماہ سے سندھ حکومت نے دیوار سے لگا رکھا ہے۔ گزشتہ تین ماہ سے درخواست کررہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ اور سعید غنی سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

رانا رئیس کا کہنا تھا کہ شادی ہالز کھولنے کے بعد ہمارے ہال مالکان یا ملازمین کو گرفتار کیا گیا تو بھر پور احتجاج کریں گے، ہم گرفتاریوں سے گریز نہیں کریں گے۔ سندھ حکومت کے پاس دو آپشن ہیں؛ ایک، ہمیں کاروبار کھولنے دے یا پھر دوسری، ہمیں مار دے۔

تاجر رہنما رضوان قریشی نے کہا کہ حکومت نے اعتماد میں لیا تھا دو ہفتے بعد شادی ہالز کھول دیئے جائیں گے۔ تاجر ایکشن کمیٹی شادی ہالز ایسوسی ایشن کے فیصلہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں