’ن لیگ میں مریم اور شہباز کی شدید جنگ جاری ہے‘

07:00 PM, 19 Jun, 2021

احمد علی

لاہور ( پبلک نیوز) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں جوکچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے۔ ن لیگ کے اندر ایسا طبقہ ہے جو چاہتا ہے کہ اسمبلی نہ چلے۔ جب کسی کے لیڈر کو برا بھلا کہا جائے تو پھر جذبات ابھر ہی آتےہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتے ہیں میں بیمار ہوں لندن جانے دیاجائے۔ سب نے دیکھا کہ شہبازشریف نےایوان میں 4گھنٹے تقریر کی۔ قومی اسمبلی میں شہبازشریف4گھنٹے کھڑے ہوکر تقریر کرسکتے ہیں تو بیمار نہیں لگتے۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اندرونی جنگ جاری ہے۔ اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ ن لیگ کے اندر مریم نواز اور شہبازشریف کی زوروں سے جنگ جاری ہے۔ اپوزیشن کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی اس لیے واویلا مچایاجارہا ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کئی بار انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی لیکن اپوزیشن نہیں بیٹھی۔

مزیدخبریں