پی ایس ایل میں بابر اعظم کے نئے دو بڑے ریکارڈ

07:30 PM, 19 Jun, 2021

شازیہ بشیر
ابو ظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل میلہ اپنے زور شور سے جاری ہے۔ جہاں پر قومی کرکٹ ٹیم کپتان اور پی ایس ایل کے مایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ بنا دیا ہے۔ بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اپنے 500 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے پی ایس ایل میں 2000 رنز بھی بنا لیے ہیں۔ جس کے ساتھ بابر اعظم یہ کارنامے انجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں انھوں نے 23 رنز بنائے۔ ان رنز کے ساتھ بابر اعظم کے پی ایس ایل 6 میں 501 رنز ہو گئے۔ اس کے ساتھ بابر پی ایس ایل ایک ایڈیشن میں 500 رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے قبل کسی بھی ایک ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہی کے پاس تھا۔ پی ایس ایل 5 میں بابر نے 473 رنز بنائے تھے۔ پی ایس ایل 6 میں انھوں نے ایک اور سنگ میل بھی عبور کیا اور وہ ان کا پی ایس ایل کیریئر میں 2 ہزار رنز مکمل کرنا تھا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے میں والوں میں پہلے نمبر پر بابر اعظم ہیں جبکہ دوسرا نمبر 1763 رنز کے ساتگ کامران اکمل کے پاس ہے۔
مزیدخبریں