کراچی میں گیس کا بد ترین بحران، صنعتیں ٹھپ، گھریلو صارفین پریشان

08:00 PM, 19 Jun, 2021

احمد علی
کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں گیس کا بد ترین بحران، سوئی گیس حکام کی نرالی منطق، جب تک گیس بحال نہیں ہوتی تمام اسٹیک ہولڈرز متبادل بندوبست کریں۔ سوئی گیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حالات کچھ دنوں میں بہتر ہوجائیں گے۔ مختلف گیس فیلڈز سے ایس ايس جي سي کے گیس سسٹم میں گیس کم موصول ہو رہی ہے۔ کنڑ پساکھی گیس فیلڈز سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہے۔ترجمان سوئی گیس کے مطابق 177 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے۔ شارٹ فال سے لاٸین پیک متاثر ہوٸی ہے۔ شہر کے تمام انڈسٹریل زونز میں گیس بحران کی وجہ سے کام ٹھپ ہوگیا ہے۔ عبدالہادی کا کہنا ہے کہ سائٹ صنعتی ایریا میں گیس کا شدید بحران ہے جبکہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ پیداواری سرگرمیاں شدید متاثر، متعدد صنعتیں بند پڑی ہیں، برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی۔سائٹ کے صنعتکاروں کی وزیراعظم عمران خان اور وزیرتوانائی حماد اظہر سے گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ لو پریشر کے باعث شہر بھر میں رہائشی صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزیدخبریں