گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کو خوشخبری سنا دی

09:00 PM, 19 Jun, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل نے کئی نئی سہولتوں ایک کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلہ کے بعد کام کا آغاز ہوا، بعد ازاں اعلان کیا گیا اور اب وہ اعلان عملی طور پر بھی سامنے آ گیا ہے۔ گوگل کی جانب سے 6 اہم اور نئے فیچر متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل یہ فیچر کیا ہیں؟پہلا فیچر:یہ فیچر زلزلہ کے حوالے سے صارفین کو الرٹ کر سکے گا۔ یہ پہلا ایسا فیچر ہے جو گوگل نے متعارف کرایا ہے۔ اس کی مدد سے آپ زلزلہ سے متعلق الرٹ حاصل کر سکیں گے۔ یہ زلزلہ سے قبل ہی آپ کو الرٹ کر دے گا۔ یہ فیچر نیا نہیں ہے تاہم ترکی، فلپائن، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے لیے اسے اب دستیاب کیا گیا ہے۔دوسرا فیچر:یہ ایک ایسا فیچر ہے جس کو میسجز ایپ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ میں سٹار میسج کی سہولت تھی۔ اب یہ گوگل نے عام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مہیا کرنے وعدہ پورا کر دیا ہے۔ آئندہ چند دنوں میں اس کو بڑی سطح پر متعارف کرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔تیسرا فیچر:یہ فیچر کچن ایموجی فیچر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ یہ فیچر ابھی جی بیٹا ورژن پر دستیاب ہے۔ بہت جلد کی بورڈ کے حصہ کے طور پر متعارف کرا دیا جائے گا جس میں لفظ ٹائپ کرنے پر ایموجی کمبی نیشن بھی ساتھ ہو گا۔چوتھا فیچر:اس کو گوگل اسسٹنٹ فیچر کا نام دیا گیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین کو ایپلی کیشنز کے اندر مخصوص حصوں تک رسائی ملک سکے گی۔پانچواں فیچر:وایس ایکس کے نام سے متعارف کرائے جانے والے اس فیچر کو ابھی بیٹا پر دیا گیا ہے۔ اس سے آپ کو اپنی آواز کے ساتھ فون اور ایپ نیوی گیشن تک رسائی ملے گی۔چھٹا فیچر:یہ فیچر بنیادی طور پر اینڈرائیڈ 6 اور نئے آنے والے فونز میں دستیاب ہو گا۔ اس فیچر کا نام اینڈرائیڈ آٹو فیچر ہے۔ اس سے گاڑیوں میں اینڈرائیڈ فنکشز تک رسائی میں مدد ملے گی۔
مزیدخبریں