اسلام آباد میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم

06:49 AM, 19 Jun, 2022

احمد علی
اسلام آباد نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی بچت کے لیے مارکیٹوں اور تجارتی مراکز سے متعلق دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔ اب مارکیٹیں , دکانیں اور کاروبار رات 9 بجے بند ہونگے. تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بجلی کی بچت کے لیے اوقات کار جاری کر دیے گئے ،اب مارکیٹیں، دکانیں اور کاروبار رات 9 بجے بند ہوںگے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں مارکیٹیں، دکانیں، گودام اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہو جائیں گے۔اس کے ساتھ شادی ہالز، شادی کی تقریبات اور لائٹنگ 10 بجے تک بند کی جائیں گی۔ اسلام آباد میں تجارتی و صنعتی مراکز، کلبز ،ریسٹورنٹس، سنیما ، پارک، اور تھیٹرز رات ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے،نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شہرِ اقتدار میں طبی مراکز، ایمبولینس سروس، بس اڈے ،پیٹرول پمپ، ، دودھ، دہی اور تندور کی دکانیں اور سبزی منڈی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
مزیدخبریں