محکمہ موسمیات کی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

12:40 PM, 19 Jun, 2022

احمد علی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کا سلسلہ پیر سے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں 20 سے 22 جون تک آندھی کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ پیر سے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 جون سے 22 جون کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا (چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان) میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب (راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، ملتان) میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے۔ کشمیر (بھمبر، کوٹلی، میرپور، پونچھ، باغ، حویلیاں، ہٹیاں، مظفرآباد، وادی نیلم) ،گلگت بلتستان (استور، غذر، گلگت، دیامیر، ہنزہ، اسکردو) اور شمال مشرقی بلوچستان (ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل ،کوہلو،بارکھان) میں بیشترمقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 21 جون سے 22 جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، دادو، جامشورو ،حیدرآباد، کراچی، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، نصیر آباد، لسبیلہ اور خضدار میں آندھی ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزیدخبریں