’ نیوٹرلز کو بتایا تھا سازش کامیاب ہونے دی تو معیشت بکھر جائے گی‘

01:05 PM, 19 Jun, 2022

احمد علی
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں نیوٹرلز کو بتایا تھا سازش کامیاب ہونے دی تو معیشت بکھر جائے گی۔ عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا شوکت ترین کے ذریعے بھی پیغام بھجوایا تھا کہ انھیں ہٹایا جانا معیشت کے لیے تباہ کن ہو گا۔سابق وزیر اعظم نے جنرل فیض حمید کے ساتھ مبینہ طور پرگرمجوش تعلقات کے تاثر کو رد کردیا، کہا اُن کے ذہن میں کبھی آرمی چیف کی تقرری کا خیال نہیں آیا تھا کیونکہ وہ اداروں کو کنٹرول نہیں کرنا چاہتے تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ تعلقات کی خرابی پر عمران خان نے کہا کہ انھیں کبھی نہیں سمجھ آئی کہ مسائل کیا بنے۔ عمران خان نے کہا کہ امریکہ سے ہمیشہ اچھے تعلقات رکھنے چاہییں مگر اچھے تعلقات اور غلامی میں فرق ہے۔ انہوں نے مزید کہا دورہ روس تمام اداروں کی مشاورت سے کیا، ہمیں تیل گیس اور گندم خرینے کے لیے روس کی ضرورت تھی، جبکہ فوج کو بھی ان سے سامان خریدنا تھا۔
مزیدخبریں