عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

02:01 PM, 19 Jun, 2022

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہوگیا۔ عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 5.58 ڈالرکم ہوگئی جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 113.1 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ دوسری جانب امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 6.83 ڈالرکم ہوکر 109.56 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ قبل ازیں ماہرین کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافےکے پیش نظر ہو رہی ہےکیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔
مزیدخبریں