لاہور: سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین

03:14 PM, 19 Jun, 2022

احمد علی
لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں 60 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتولہ فرح کو ان کے لے پالک بیٹے فہد نے ہی گولی مار کر قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فہد نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، مگر اس کی ماں نہیں مان رہی تھی۔ ملزم فہد کا پولیس کو دیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ قتل کے بعد الزام سے بچنے کے لیے اس نے کرائم سین کو خراب کر دیا تھا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والا پستول سیکیورٹی گارڈ کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ ملزم فہد کے مطابق اس نے والدہ کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کے لیے واردات کے بعد پستول چھپا دیا تھا۔ ملزم فہد کو پولیس نے گزشتہ روز متضاد بیانات کی وجہ سے مشکوک ہونے پر حراست میں لیا تھا۔واضح رہے کہ 60 سالہ مقتولہ فرخ مظہر پاکستان کے معروف بزنس مین سیٹھ عابد مرحوم کی صاحبزادی تھیں۔ مقتولہ فرح کے شوہر امریکا میں مقیم ہیں، مقتولہ نے 3 لے پالک بچوں کی پرورش کی تھی جن میں 2 لڑکے اور 1 لڑکی شامل ہے۔
مزیدخبریں