یونان کشتی حادثہ : لاپتہ ہونیوالے 175 افراد کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

04:48 PM, 19 Jun, 2023

احمد علی
یونان کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والے 175 افراد کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں ۔ پبلک نیوز حادثے کے بعد لاپتہ افراد کی تفصیلات منظر عام پر لے آیا۔حادثے میں لاپتہ ہونے والوں میں گجرات کے نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔لواحقین کا دعویٰ ہے کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے 58 افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔ حادثے میں سیالکوٹ ضلع سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 48 ہے، لاپتہ ہونے والوں میں 13 افراد کا تعلق ڈسکہ جبکہ 35 کا تعلق سیالکوٹ کی دیگر تحصیلوں سے ہے،گوجرانوالہ کے 36 افراد بھی حادثے کے بعد تاحال لاپتہ ہیں۔ شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے 4 نوجوان بھی تاحال لاپتہ ہیں ، آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی سے تعلق رکھنے والے 25 افراد بھی حادثے کے بعد سے لاپتہ ہیں ۔ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے 4 نوجوانوں کی بھی حادثے میں ہلاکت کا خدشہ ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ہونے والے 12 میں سے 6 خوش قسمت پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی ہے، گجرات کے دو نوجوان زندہ بچ گئے ، شیخوپورہ اور کوٹلی کے دو دو افراد بھی موت کو شکست دے کر بچ نکلے۔
مزیدخبریں