ذی الحج کا چاند نظر آگیا،عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمرات کو ہوگی
08:33 PM, 19 Jun, 2023
کراچی : ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ، عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمرات کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس صوبائی دارالحکومت کراچی میں ہوا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کی ۔ اجلا س میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے متعددعلماء نے شرکت کی جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں زونل اور صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے بھی اجلاس ہوئے۔ چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا اور کچھ پر ابر آلود رہا۔اسلام آباد، لاہور، کراچی ، پشاور اور دیگر مقامات سے چاند کی شہادتیں موصول ہیں ۔انہوں نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں عید الاضحی 29 جون بروز جمرات کو ہوگی۔