ویب ڈیسک: فیصل آباد کے علاقے شریف پورہ میں لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی جس سے جھلس کر 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ دعا فاطمہ اور 9 سالہ محمد طحہٰ شامل ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ بچہ لیپ ٹاپ استعمال کررہا تھا، اچانک بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال کے برن سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔