عید کا تیسرا روز، آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے صفائی آپریشن جاری

11:12 AM, 19 Jun, 2024

ویب ڈیسک: عید قربان کے تیسرے روز بھی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شہر کی صفائی حوالے سے مرکزی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے، گرینڈ صفائی آپریشن کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے، ایل ڈبلیو ایم سی نے چاند رات سے اب تک 42 ہزار 500 ٹن سے زائد آلائشیں اور جانوروں کی باقیات ٹھکانے لگائیں، سڑکوں کی عرق گلاب اور فینائل ملے پانی سے واشنگ جاری ہے اور چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے عید کے دوران ہیلپ لائن پر 15 ہزار 700 سے زائد شہریوں نے رابطہ کیا، 15 ہزار 300 سے زائد شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا گیا، عید کے پہلے روز 16 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں، چاند رات کو 8 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ لینڈ فل سائٹ تک پہنچایا گیا۔

بابر صاحب دین نے مزید کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 15 ہزار ورکرز تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں موجود ہیں، شہر میں قائم 105 عارضی کولیکشن پوائنٹس کو روزانہ زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق عید کے تیسرے روز بھی صفائی آپریشن اسی جذبے سے جاری ہے۔

مزیدخبریں