ایک سیاسی جماعت  پاک چین دوستی کیخلاف  ہرزہ سرائی  کر رہی ہے، احسن اقبال

06:29 PM, 19 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ، ایک مخصوص سیاسی جماعت نے پاک فوج ، عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ،اب چند روز سے پاک چین دوستی کیخلاف ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال  نے کہا کہ  عید تعطیلات کے دوران ایک سیاسی جماعت ملک کیخلاف گھناؤنی سازش کر رہی ہے،   سیاست سے ریاست سے بالاتر ہے ۔ایک مخصوص سیاسی جماعت نے ٹرول گردی کا فن سیکھا ،ججز سے من پسند فیصلے لینے کیلئے ٹرول کیا جاتا ہے ، پاک فوج کیخلاف ٹرولنگ کی جاتی  ہے،  میڈیا کے افراد کیخلاف بھی ٹرولنگ کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جیلوں میں بھی رہے مگر ریاست کو اپنی سیاست کا نشانہ نہیں بنایا، ایک مخصوص سیاسی جماعت نے پاک فوج ، عدلیہ کو رگڑا،اب چند روز سے پاک چین دوستی کیخلاف ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے ۔

  احسن اقبال نے کہا کہ  وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ کے دوران جامع ترین مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا ،پاک چین روایتی رشتہ ہمالیہ سے بھی بلند ہوکر آسمان تک پہنچ چکا ہے ، پاک چین کے تعاون سے اسپیس سائیٹ پروگرام کو آگے بڑھائیں گے ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  پاک چین اقتصادی راہداری کے فیز ٹو پروگرام کیلئے تیار ہے۔وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد رشتہ نئی بلندیوں کی طرف بڑھا ہے ،  وفاقی وزارت منصوبہ بندی نیشنل ٹرانسمیشن یونٹ قائم کر دیا ہے ،پاک چین کی کمپنی ہواوے نے سالانہ 3 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دینے کا وعدہ کیا ہے ،  زراعت میں ترقی کیلئے بھی پاک چین تعاون اور زرعی گریجویٹ کو تربیت دے گا ۔

احسن اقبال نے کہا کہ  ووٹ لئے ہیں تو اسمبلیوں کے اندر سیاست کریں ، سٹرکوں پر امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،ن لیگ نے بہت بدترین مارشل لا کا سامنا کیا ، بدترین دور میں ملکی تعلقات کو خراب کرنے کی بات نہیں کی ، پاک چین کے صدر نے سٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا کہا ہے ، اقتصادی راہداری نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاک چین تعلقات میں کمی کا کہنے والا دشمن کا پروپیگنڈہ ہو سکتا ہے ،  پی ٹی آئی والے دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ ریاست اور سیاست میں فرق کو سمجھیں، ریاست مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا  ۔

مزیدخبریں