(ویب ڈیسک ) حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کی حساس تنصیابات کی ڈرون ویڈیو جاری کرنے کے بعد اسرائیل نے بھرپور جنگ کی دھمکی دیدی ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لبنان کے تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی حساس تنصیابات کی ڈرون ویڈیو جاری کردی ہے۔جاری ویڈیو میں اسرائیلی شہر حیفہ کی بندرگارہ اور ائیر پورٹ دکھایا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسرائیلی نیول بیس اور دفاعی نظام آئرن ڈوم فیکٹری کے مناظر بھی فلمبند کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی کا دفاعی نظام نہ صرف ڈرون کی شناخت میں بلکہ اسے مار گرانے می بھی ناکام رہا۔
ادھر اسرائیل کے وزیر خارجہ نے حزب اللہ کو بھرپور جنگ کی دھمکی دیدی ہے۔ اسرائیل وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس لمحے کے بہت قریب ہیں جب ہم حزب اللہ اور لبنان کے بارے میں کھیل کے رولز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھرپور جنگ کے نتیجے میں حزب اللہ تباہ ہوجائے گی اور لبنان کو بُری طرح شکست ہوگی۔