(ویب ڈیسک ) برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے پروٹیکشن آفیسر کو انتخابی تاریخ کی مبینہ شرط پر گرفتار کرلیا گیا۔
بی بی سی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم رشی سونک پروٹیکشن آفیسر کو عام انتخابات کے وقت کے بارے میں مبینہ شرط لگانے پر معطل اور بعد میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس سے گیمبلنگ کمیشن نے گزشتہ جمعہ کو رابطہ کیا، جس نے فورس کو بتایا کہ وہ ایک پولیس کانسٹیبل کی جانب سے اس کی رائلٹی اور اسپیشلسٹ پروٹیکشن کمانڈ سے لگائے گئے مبینہ شرط(جوا) کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
میٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ معاملہ "فوری طور پر میٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل اسٹینڈرڈز کے افسران کو بھیجا گیا، جنہوں نے تحقیقات کا آغاز کیا، اور افسر کو آپریشنل ڈیوٹی سے بھی ہٹا دیا گیا"۔
اس کے بعد افسر کو پیر کو پبلک آفس میں مِس کنڈکٹ کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔ اسے حراست میں لیا گیا اور مزید پوچھ گچھ کے لیے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
اس معاملے کو پولیس کنڈکٹ کیلئے انڈیپنڈنٹ آفس کو بھی بھیجا گیا ہے۔
میٹ نے کہا کہ گیمبلنگ کمیشن مبینہ سٹے بازی کے جرائم کی تحقیقات کر رہا ہے اور ہماری تحقیقات اس کے متوازی چل رہی ہیں۔
اس حوالے سے گیمبلنگ کمیشن کے ترجمان نے ابھی کہا ہے: " گیمبلنگ کمیشن صارفین اور وسیع تر عوام کے مفاد میں جوئے کو ریگولیٹ کرتا ہے۔
"فی الحال کمیشن انتخابات کی تاریخ سے متعلق جرائم کے امکان کی تحقیقات کر رہا ہے،تحقیقات ابھی جاری ہیں ، لہذاکمیشن اس وقت مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتا۔"۔