کراچی  اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ

10:41 PM, 19 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے رات 9 بج کر26 منٹ پر محسوس کیےگئے ۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 42 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیمامرکز نے بتایاکہ  زلزلے کا مرکز کراچی سے 32 کلومیٹرجنوب مغرب میں تھا۔

مزیدخبریں