(ویب ڈیسک ) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دے دی۔
اینٹیگا،نارتھ ساؤنڈ کے سر ویو رچرڈز اسٹیڈیم میں 195رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم 6 وکٹوں پر 176 رنز بناسکی۔
امریکا کی جانب سے اینڈریز گوس کی ناقابل شکست 80 رنزکی اننگز بھی رائیگاں چلی گئی۔ ہرمیت سنگھ 38، اسٹیون ٹیلر 24، کورے اینڈرسن 12 اور نتیش کمار 8 رنز بناسکے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کگیسو ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کک 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔کپتان ایڈن مارکرم نے 46 رنز بنائے۔ جبکہ ہنرک کلاسن 36 اور ٹرسٹن اسٹبز 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
امریکا کی جانب سے سوربھ نتراواکر اور ہرمیت سنگھ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔