پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 19 مارچ2021
10:07 AM, 19 Mar, 2021
لیگی خاندان میں سیاسی حکمت عملی پر اختلاف سامنے آگیا، ذرائع کے مطابق ویڈیو لنک میٹنگ میں مریم نواز نے حمزہ کے طریقہ سیاست پر اعتراض اٹھایا تو نواز شریف برہم ہوگئے، خاموش ہوجاؤ، حمزہ سے سیکھو، انہیں سیاسی استاد مانیں، مخالفت پسند نہیں، نواز شریف کا مریم کو جواب30 سال پیسہ چوری کرنےوالوں کو پتہ نہیں کہ ان کا پیسہ کہاں کہاں ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں یہ ملک کا مقصد نہیں تھاکہ ٹاٹا برلا کی طرح یہاں شریف اور زرداریوں نے امیر ہونا تھا، یہ پیسے کی لعنت ہے، بچے بھی جھوٹ بول رہے ہیں، ہم انسانوں پر جتنا خرچ کریں گے، اس سے معاشرہ اتنا اوپر جائے گا، پیسہ خوشی نہیں دیتا، خوشی اسے ملتی ہے جو سیدھے راستے پر چلتا ہےمولانا فضل الرحمن کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، مولانا نے نواز شریف کو آصف زرداری سے رابطے بارے اعتماد میں لیا، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ زرداری کو واضح کردیا کہ استعفوں کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی، لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، حکومت مخالف تحریک زور شور سے جاری رہے گیبھارت میں بھی کووڈ 19کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 726 نئے مریض سامنے آگئے،بھارت میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ15 لاکھ سےتجاوز کرگئی، بھارتی حکام کے مطابق ایک دن میں وباء سے مزید 154 ہلاکتیں ہوگئیںنیوکلیئر پاورپلانٹ کینپ قومی گرڈ این پی سی سی سے منسلک ہوگیا، 105میگاواٹ بجلی کی سپلائی شروع ہوگئی، نیو کلیئرپاور پلانٹ سے مئی تک 1145میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی، پاورپلانٹ سے اپریل میں کے الیکٹرک کو500 میگاواٹ بجلی این ٹی ڈی سی کے سسٹم کےذریعے فراہم کی جائے گی، وزیر توانائی عمرایوب کی ذمہ داروں کو مبارکباد32 سال تک پولیس افسر بن کر سرکاری مراعات لینےوالا جعلی افسر نکلا، جعلی تقرر نامے پر اے ایس آئی سے ایس پی تک کی اصلی نوکری کی، اعجاز ترین کے جعلی لیٹر پر اے ایس آئی بھرتی ہونے کا انکشاف، اعلی افسران ماموں بنتے رہے، جعلی لیٹر پر بھرتی کا انکشاف سینیارٹی کےلیے کی گئی اپیل کی جانچ پڑتال کے دوران ہوا۔