پنجاب کی جیلوں میں کورونا دوبارہ پھیلنے لگا

10:46 AM, 19 Mar, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب کی جیلوں میں کورونا دوبارہ پھیلنے لگا۔ محکمہ جیل خانہ جات نے پنجاب حکومت کو آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی دونوں جیلوں میں قید 14 ملزمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 5 جبکہ لاہور کی کیمپ جیل میں 9 قیدیوں کا کورونا مثبت آیا ہے۔ لاہور ریجن کی سات جیلوں میں 175 ملازمین کو کمزور ظاہر کیا گیا ہے۔

333 قیدیوں کو بھی کمزور ظاہر کیا گیا ہے۔ جیلوں میں تعینات ہزاروں ملازمین کے سیمپل بھجوائے جا چکے ہیں۔ جیلوں میں نئے آنے والے قیدیوں کو مخصوص بیرکوں میں رکھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں