خیرپور (پبلک نیوز) خیرپور میں آوارہ کتے شہریوں پر جھپٹ پڑے، بچوں سمیت 9 افراد زخمی۔ آوارہ کتوں نے 4 بچوں سمیت 9 افراد کو کاٹ لیا، ضلع بھر میں کتا مارمہ مہم شروع نہ ہو سکی۔
تفصیلاے کے مطابق خیرپور تحصیل ٹھری میرواہ میں کتوں نے 6 سالہ احسن، 9 سالہ سرفراز، 9 سالہ سمیر، شہزاد سمیت 9 افراد کو کاٹ لیا۔ متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔