گوجرانوالہ میں کوروناوائرس کے 234 نئے کیسز رپورٹ

12:22 PM, 19 Mar, 2021

شازیہ بشیر

گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) ریجن میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے شکار234 نئے مریض سامنے آگئے۔ ریجن میں کوروناوائرس کے شکار مریضوں کی تعداد3199ہوگئی۔

فوکل پرسن ڈاکٹر نصرت کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے شکارمریضوں کی تعداد872 ہے۔ گجرات میں961، سیالکوٹ 929، حافظ آباد میں204 مریض کورونا کے شکار ہیں۔ منڈی بہاؤ الدین میں178جبکہ نارووال میں 55 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق منڈی بہاؤ الدین میں178جبکہ نارووال میں 55 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔ گوجرانوالہ ریجن میں 964 مریض صحتیاب جبکہ 66 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔6 اضلاع میں 2169 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر اعلاج ہیں۔

مزیدخبریں