سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے اضافہ

01:35 PM, 19 Mar, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز)  سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 600 روپے بڑھ کر 107200روپے ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی تولہ سونا 600 روپے بڑھ کر 107200روپے ہوگیا ہے اور 10 گرام سونا 516 روپے بڑھ کر 91907 روپے ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 1737 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ ٰیاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک تولہ سونا 2900 روپے مہنگا ہوا تھا.

مزیدخبریں