لیگی خاندان میں سیاسی حکمت عملی پر اختلاف سامنے آگیا

05:42 PM, 19 Mar, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) مستقبل کی سیاست اور پی ڈی ایم کے امور پر ن لیگ کے فیصلہ ساز بھی تقسیم ہو گئے، خاندانی افراد کی ویڈیو لنک میٹنگ میں سیاسی حکمت عملی پر اختلاف سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اسحاق ڈار، مریم نواز، حمزہ شہباز کی ویڈیو لنک پر میٹنگ ہوئی، مریم نواز نے حمزہ پر اعتراض کیا تو نوازشریف ناراض ہو گئے انہوں نے کہا خاموش ہو جاو اور حمزہ سے سیکھو، انہیں سیاسی استاد مانیں مجھے مخالفت پسند نہیں ہے۔

زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز کا حمزہ شہباز پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے جیل میں کون کون ان سے ملتا رہا ہے اور یہ کیسے باہر آئے ہیں۔ حمزہ شہباز جسں قسم کی سیاست کرنا چاہتے ہیں اس سے ہمیں نقصان ہی ہوا ہے

زرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کا مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاست میں میرے استاد اور آئیڈیل نواز شریف ہیں پھر آپ یہ کیسے کہہ سکتی ہیں۔ آپ کے طرز سیاست کا بہت زیادہ جارحانہ پن یہاں نہیں چل سکتا۔

زرائع نے دعوی کیا ہے کہ مریم نواز نے بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی بھی حمایت کی۔ نوازشریف نے مریم نواز کی باتوں کے مقابلے میں حمزہ کی گفتگو سے اتفاق کیا۔ مریم نواز والد کے بار بار ڈانٹنے پر ویڈیو لنک چھوڑ گئی۔

مزیدخبریں