پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 20مارچ 2021

07:06 PM, 19 Mar, 2021

احمد علی
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے شریف خاندان میں اختلاف کی خبروں کی تردید کردی، مریم نواز نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرکے شریف خاندان میں اختلافات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ گزشتہ تیس سالوں سے شریف خاندان میں اختلافات پیدا کرنے کئ کوششیں کی جارہی ہیں، اب بھی یہ کوششیں ناکام ہوں، شریف خاندان متحد تھا ، ہے اور رہے گا، انشاء اللہ۔حمزہ شہبازاور مریم نوازشریف سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں، میڈیا سے گزارش ہے کہ ایسے پراپگنڈے سے اجتناب کرے اوراپنی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو فرق نہیں پڑے گا لیکن ایسی من گھڑت خبروں سے میڈیا چینلز اور صحافی حضرات کی ساکھ متاثر ہوگی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیانکراچی ۔این اے 249کے ضمنی انتخاب معاملہ، پی ٹی آٸی میں اختلافات شدت اختیار کرگٸے، تحریک انصاف کراچی کے رکن اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.19 فیصد کی کمی ہوئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 13.21 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 22اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔پاکپتن میں پیر غنی روڈ پر مسجد کی بوسیدہ چھت زمین بوس ہو گئی، ملبے تلے تب کر دو کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
مزیدخبریں