تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن نے پلان اے کیساتھ پلان بی بھی بنالیا

08:47 AM, 19 Mar, 2022

احمد علی
اسلام آباد:ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جاعتوں نے پلان اے کے ساتھ پلان بی بھی بنا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن نے پلان اے کے ساتھ پلان بی بھی بنالیا ہے۔ پلان اے کے تحت وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا جائیگا،اپوزیشن نے حکمت عملی بنائی ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر مسلسل دباؤ بڑھایا جاتا رہے گا،حکومتی اتحادی جماعتوں اور پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ رابطے بھی اسی پلان کا حصہ تھے، اپوزیشن ہر صورت میں حکومت پر نفسیاتی دباؤ برقرار رکھے گی۔ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں پلان بی پر عمل کیا جائے گا،پلان بی کے سلسلے میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں انتہائی کم وقت میں پھر اقدام اٹھایا جائیگا،عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہونے کی صورت میں وزیراعظم پر اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے دباؤ بڑھایا جائیگا۔ اس کے علاوہ پلان بھی میں حکومتی منحرف ارکان استعفے دینے کا بھی آپشن رکھا گیا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر صورت میں اپنے عہدے پر اب نہیں رہیں گے، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں اعتماد کا ووٹ لینے کا قانون و آئینی طریق کار کے مطابق مطالبہ کیا جائیگا، صدر مملکت اور سپیکر قومی اسمبلی کو تحریری طور پر اس معاملے پر آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد میں کامیابی کے لئے 172 ارکان پورے کرنے ہیں جبکہ اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے بھی وزیراعظم کو 172 کا ہندسہ پورا کرنا ہوگا۔
مزیدخبریں