اتحادیوں کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا: فواد چودھری

10:55 AM, 19 Mar, 2022

احمد علی
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمیں اتحادیوں سے امید ہے کہ ان کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا گزارا عمران خان کیساتھ نہیں ہو رہا، ان کو دوائی دینے کیلئے تیار ہیں۔ آصف زرداری اور شریف برادران اکھٹے بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہ طے کر رہے ہیں کہ کیسے اپنی کرپشن کے پیسے کو بچانا ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت نہ پہلے کہیں جا رہی تھی، نہ اب جا رہی ہے۔ جو لوگ عمران خان کیخلاف نکلے تھے، ان کو ان کی مقبولیت کا اندازہ ہی نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم تشدد کی جانب نہیں جانا چاہتے۔ اپوزیشن کو پتا چل چکا ہے کہ عوام کو عمران خان کا کتنا احساس ہے۔
مزیدخبریں