پنجاب پولیس کا اہلکاروں کو زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کرنے کی ہدایت

02:59 PM, 19 Mar, 2023

احمد علی
لاہور: زمان پارک آپریشن کے بعد پولیس اہلکاروں کےلیے نئی ہدایات جاری کردی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں آپریشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کے ردعمل کے پیش نظر اہلکاروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔ اہلکاروں کو مغل پورہ، لال پل اور دھرم پورہ جانے والے اسٹاف کو زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کرنے کی تنبیہ کر دی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ باوردی اہلکار ہرگززمان پارک کے اردگرد یا قریب سےمت گزریں، ڈیوٹی پوائنٹس پر جانے یا واپسی پرروٹ بدل لیا جائے۔ حکام کے مطابق پی ٹی آئی کارکن اب تک ایلیٹ فورس اورپولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیاں تباہ کرچکے جبکہ ڈیوٹی سے واپس جاتے پولیس اہلکار کو بھی تشدد کانشانہ بنایا گیا۔
مزیدخبریں