حکومت کا کم آمدن غریب عوام کیلئے 50 روپےفی لیٹرتک پٹرولیم ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ
07:36 PM, 19 Mar, 2023
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ،کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیوں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ،کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیوں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے، پٹرولیم سبسڈی کے لئے 50 روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کی جائے۔ پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔ موٹر سائیکل رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے اس کے لئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔ حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کم آمدن پٹرولیم صارفین کے لئے پٹرولیم ریلیف پیکج پر جائزہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس میں کم آمدن غریب عوام کیلئے 50 روپےفی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ،کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیوں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل, رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے اس کے لئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی، انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے کوشاں ہیں۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے اجلاس کو کم آمدن افراد تک پیٹرولیم سبسڈی کی فراہمی کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار،وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ, وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔