بڑی خبر!پنجاب حکومت نے ٹیکس وصولی میں اہم تبدیلیاں کردیں،ترامیم پیش

10:07 AM, 19 Mar, 2024

سدھیر چودھری

پبلک نیوز: ( سدھیر چوہدری)وزیر خزانہ پنجاب نے سیلز ٹیکس ایکٹ پنجاب 2012کی دفعہ 76کے تحت ترمیمی نوٹیفکیشنز پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی وی پر چلنے والے اشتہارات پر ٹیکس وصولی، اشتہار جاری کرنے والی جگہ سے ہو گی،ریڈیو پر چلنے والے اشتہار کی وصولی بھی نشر کئے جانے والے مقام کی بنیاد پر کی جائے گی۔

 ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق سٹل میڈیا پر ایڈورٹائزمنٹ پر عائد ٹیکس کی وصولی ہورڈنگز سائٹ بل بورڈ وغیرہ کی ٹیکسیشن بھی متعلقہ مقام کے مطابق کی جائے گی،ایڈورٹائزنگ ایجنٹس سروسز پر عائد ٹیکس کی وصولی بھی دفتر کے مقام کے مطابق کی جائے گی۔

 ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق انشورنس سروسز کے حوالے سے ٹیکس وصولی سروسز فراہم کرنے والے مقام سے ہو گی،غیر منقولہ جائیداد کی انشورنس پر عائد ٹیکس ،انشورنس ایجنٹس پر عائد ٹیکس کی وصولی بھی ایجنٹس کے دفتر مقام سے ہو گی،ری انشورنس امپورٹڈ پر عائد ٹیکس کی وصولی،ری انشورنس لوکل سروسز پر ٹیکسیشن بھی دفتر کے متعلقہ مقام کی بنیاد پر کی جائے گی۔فرنچائز امپورٹڈ اورفرنچائزز لوکل پر ٹیکس وصولی بھی قائم جگہ سے ہو گی۔

 ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرانسپورٹیشن( پیٹرولیم سروسز کے علاوہ) 50فیصد ٹیکس وصولی جہاں سے مال اٹھایا اور 50فیصد ٹیکس وصولی اشیاء پہنچنے کے مقام سے کی جائے گی،ٹرانسپورٹیشن کرنے والی نان کمپنیز ( پیٹرولیم سروسز کے علاوہ)سے ٹیکس وصولی بکنگ آفس کے مقام کے مطابق کی جائے گی،اشیاء کی ترسیل بذریعہ پائپ لائن اور الیکٹریکل گرڈ کے ذریعے ٹرانسمیشن پر عائد ٹیکس پچاس فیصد آغاز اور پچاس فیصد اختتامی مقام  سے کی جائے گی۔

 ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق دو سروسز کی تعریف واضح کرنے کے بعد انہیں سیلز ٹیکس کے شیڈول ٹو میں شامل کیا گیا،کیپ ایگریکیٹر اور دوسرا رئیل اسٹیٹ ایگریکیٹر کو شیڈول ٹو میں شامل کر دیا گیا، پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ( انفورسمنٹ ) رولز 2014کے رولز 6کے سب رول (II)میں بھی ترمیم کی گئی،پی آر اے اتھارٹی کے افسران سروسز مہیا کرنے والے دفتر کو سر بمہر کر سکیں گے۔ 

 ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی کاروباری جگہ کو پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے چیئر پرسن کی پیشگی اجازت کے بغیر سیل نہیں کیا جاسکے گا۔

مزیدخبریں