یوم پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں

10:33 AM, 19 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز:  23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرمسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق 23 مارچ کی پریڈ میں پاکستان کے تمام صوبوں سے افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان کی رنگین ثقافت کو پریڈ میں آنے والے مہمانان خصوصی کے لیے دلچسپ طریقے پیش کرنے کی بھی تیاریاں پورے جوش و جذبے سے تکمیل کو پہنچ رہی ہیں۔

پریڈ میں فلوٹ پیش کرنے والے پاکستانیوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت وادیوں، بہتے چشموں اور چناروں کی سرزمین سے ہم اپنی ثقافت کو لے کر آئے ہیں۔

بلوچستان فلوٹ خدا رحیم کا کہنا تھا کہ مہر گڑھ کی سرزمین بلوچستان کی ثقافت کو 23 مارچ کی پریڈ میں ہم ایک گلدستے کی صورت میں پیش کررہے ہیں۔

گلگت بلتستان فلوٹ حفیظ الرحمان نے کہا تھا کہ اونچے پہاڑوں، لمبی جھیلوں اور خوبصورت وادیوں سے ہم آپ کو اپنی میٹھی زبان شینا میں یوم پاکستام کی مبارکباد دیتے ہیں۔

پنجاب فلوٹ وقار احمد کا کہنا تھا کہ قرار دار پاکستان لاہور میں ہی منظور ہوئی اور ہم یہاں صوبہ پنجاب کی خوبصورت ثقافت لے کر آئے ہیں۔

بعدازاں سندھ فلوٹ محمد روح اللّٰہ نے کہا کہ ہم یوم پاکستان کا دن پورے جوش و جذبے سے منائیں گے اور ہمارے ڈانسر اور سنگر سندھ کی ثقافت پوری دنیا کو دکھائیں گے۔

پاکستان ہماری جان، پاکستان ہماری شان، پاکستان زندہ آباد۔

مزیدخبریں